پاکستانی اسکواڈ کوئنز ٹاؤن کے لیے روانہ ہوگیا

پاکستانی اسکواڈ کوئنز ٹاؤن کے لیے روانہ ہوگیا
(ایک نیوز نیوز) دورہ نیوزی لینڈ میں موجود قومی سکواڈ کی مشکلات میں بالآخر کمی آنے لگ گئی ہے۔ قومی سکواڈ آئسو لیشن ختم ہونے کے بعد کوئنز ٹاؤن روانہ ہو گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کا سکواڈ آج کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن پہنچے گا۔ جہاں کل سے ٹریننگ کا باقائدہ آغاز کر دیا جائے گا۔ کوئنز ٹاؤن میں پاکستانی ٹیم اور پاکستان شاہینز کی ٹیمیں الگ الگ ہوٹلز میں قیام کریں گی۔ گزشتہ روز قومی اسکواڈ کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد اسکواڈ کو مینجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت مل گئی تھی۔۔ جبکہ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد اسکواڈ پر کورونا ایس او پیز بھی لاگو نہیں ہوں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز اٹھارہ دسمبر سے ہو گا۔