ملک کا قانون سب کے لئے ایک جیسا ہونا چاہیے ،طاہر اشرفی 

Aug 08, 2024 | 22:53 PM

ایک نیوز:چیئرمین علماء کونسل طاہر اشرفی نے کہا ہےملک کا قانون سب کے لیے  ایک جیساہونا چاہئے، زمینوں کے قبضے چھڑانا ،بھتے لینا جو بھی کرتا ہے اس کیخلاف قانون کو حرکت میں آنا چاہیے ۔  

 تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام بریکنگ بیریئرز ود مالک میں گفتگو کے دوران چیئرمین علماء کونسل  علامہ طاہر اشرفی کا کہناتھا ، 85فیصد مدارس آڈٹ کراتے ہیں، رپورٹ دیتے ہیں جسکے نتیجے میں دوبارہ رجسٹریشن ملتی ہے،ایم پی اے،ایم این اے الیکشن میں کبھی اس نے قوم کو حساب دیا،ٹھیک حساب جمع کرایا ہے،ملک کا قانون سب کے لئے ایک جیسا ہونا چاہیے ،زمینوں کے قبضے چھڑانا ،بھتے لینا جو بھی کرتا ہے اس کیخلاف قانون کو حرکت میں آنا چاہیے  ہے۔  

انہوں نے کہا انتہا پسندی ،دہشتگردی کیخلاف قومی ایکشن پلان کے تحت کارروائی کریں ،سیاستدان،وکیل،جج،مولانا اورصحافی سب کو جواب دینا ہوگا،کالعدم تنظیموں کے بڑے بڑے لوگ کہیں پر بھی منظر عام پر نہیں ہیں۔   

مزیدخبریں