ویب ڈیسک:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ جی آر اے ایس پی جیسے پراجیکٹس سندھ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق میچنگ گرانٹ چیکس تقسیم کی تقریب میں چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو 5 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد کی گرانٹس تقسیم کی گئیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میچنگ گرانٹ کیلئے کوالیفائی کرنے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا یہ خوش آئند بات ہے کہ ادارہ صوبہ میں 35کروڑ سے زائد مالیت کی میچنگ گرانٹس تقسیم کر چکا ہے، اس شاندار اور قابل تقلید اقدام سے چھوٹے کاروباری افراد اپنے کاروبار کو مزید ترقی دے سکیں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ آج اس تقریب میں فوڈ سیفٹی مہم بھی لانچ کر دی گئی ہے جو کہ لائق تحسین ہے، پاکستان کی اقتصادی ترقی میں انٹر نیشنل ٹریڈ سینٹر اور یورپی یونین کا بھی مشکور ہوں، جی آر اے ایس پی جیسے پروجیکٹس سندھ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے غذائی تحفظ ہمارے لئے ایک بڑا چیلنج رہاہے ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ایک متحرک نجی شعبہ پائیدار ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا واحد حل ہے۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ آج اس تقریب میں فوڈ سیفٹی مہم بھی لانچ کر دی گئی ہے جو کہ لائق تحسین ہے، پاکستان کی اقتصادی ترقی میں انٹر نیشنل ٹریڈ سینٹر اور یورپی یونین کا بھی مشکور ہوں۔