حماس کی عسکری صلاحیت کا اندازہ لگانے میں غلطی ہوئی، نیتن یاہو کا اعتراف  

Aug 08, 2024 | 20:49 PM

ایک نیوز:اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے حماس کی عسکری صلاحیت کا اندازہ لگانے میں غلطی ہوئی ہے۔  

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو  نے کہا ہے غزہ جنگ کا مقصد حماس کی انتظامی اور عسکری صلاحیتوں کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے، ایسی فتح چاہتے ہیں کہ آئندہ حماس حکومتی انتظام سنبھالنے کے قابل ہو اور نہ اسرائیل کے لیےخطرہ بنے، غزہ جنگ کا مستقبل قریب میں خاتمے کا کوئی امکان نہیں، اسرائیل موجودہ جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ پٹی کا انتظام سنبھالنا چاہتا ہے,اسرائیل خطے میں حماس سمیت ایران کے تمام اتحادیوں سے جنگ لڑرہا ہے،علاقائی جنگ چھڑنےکے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہوں گے تاہم ہم لڑنے کے لیے تیار ہیں.

نیتن یاہو نے کہا اسرائیل کے پرامن مستقبل اور سلامتی کی خاطر بطور وزیراعظم کام کرتا رہوں گا، غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد 7 اکتوبر 2023 کے واقعات کی تحقیقات کے لیے آزاد کمیشن تشکیل دیا جائے گا،مجھ سمیت تمام ذمہ داران کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے پابند ہوں گے ۔  

مزیدخبریں