ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے کہا بانی پی ٹی آئی کا مشروط معافی کا اعلان اپنے اوپر اعتماد ہے،بانی پی ٹی آئی اور ہمیں یہ اعتماد ہے کہ ہم نے کوئی پرتشدد احتجاج نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام ریڈزون فائلز ون فہد حسین میں گفتگو کے دوران رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر ہمایوں مہمند کاکہناتھا ہماری پارٹی میں تشدد کوئی عنصر نہیں ہے، جلاؤ گھیراؤ والوں میں شایدپی ٹی آئی لوورز ہوں لیکن پی ٹی آئی کا آفس ہولڈر نہیں ہوگا، ہم غلط کام کو ڈیفنڈ نہیں کریں گے چاہئے وہ ہمارے لوگ بھی ہوں ۔
بانی پی ٹی آئی کو ناجائز گرفتار کیاگیاتھا،بانی نے کارکنوں کو انسداد دہشتگردی کورٹ آنے سے روکا تھا،ہمارے اوپر9مئی کا کیس ملٹری انسٹالیشن پر حملوں کا کیس ہے،بانی پی ٹی آئی نے کل پرانی والی بات کہی لیکن تھوڑی سے بدل کے کہی ہے،اگر 9مئی واقعہ کی ویڈیوز اس وقت نکال کر ملوث افراد کو سزا دے دیتے تو بہتر ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا پاکستان سمیت پورا خطے سے خاندانی بادشاہت کا نظام ختم ہورہا ہے،بنگلا دیش میں خاندانی بادشاہت کے ساتھ کیا حشر ہوا سب نے دیکھ لیا،اگر پاکستان میں اقدامات نہ کئے گئے توعنقریب وہی کچھ یہاں ہونے والا ہے،شاندانہ گلزار کا" بانی نہیں تو پاکستان نہیں والا بیان انتہائی غلط تھا۔