سٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعدادوشمار جاری کردیئے

Aug 08, 2024 | 19:51 PM

ایک نیوز: اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق   زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 5 کروڑ 11 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ،2 اگست تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مجموعی مالیت 9 ارب 15 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔ 

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ،کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 14 ارب 47 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔ 

مزیدخبریں