ایک نیوز: اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 5 کروڑ 11 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ،2 اگست تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مجموعی مالیت 9 ارب 15 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ 91 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ،کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 31 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 14 ارب 47 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔