ایک نیوز: وائس چانسلر پائیڈ ڈاکٹر ندیم الحق کا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی اجلاس ہوا ،جس میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس میں سفارشوں پر بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
وائس چانسلر پائیڈ ڈاکٹر ندیم الحق نے کہا 200 سے زائد نچلی سطح کا سٹاف سفارش پر بھرتی ہوا ہے، 50 تحقیق کار ہیں جن میں سے صرف 10 ریسرچر کام کرتے ہیں، یہ ابھی کی بھرتیاں نہیں ہیں پہلے سے بھرتی کئے ہوئے لوگ ہیں جو سفارش پر بھرتی ہوئے، پائیڈ ہمارے پاس اپنی بلڈنگ نہیں ہے قائد اعظم یونیورسٹی کی بلڈنگ میں ہیں۔
کمیٹی نے پائیڈ ملازمین کے حوالے سے تفصیلات دو ہفتوں میں طلب کرلیں ۔