الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا 

Aug 08, 2024 | 18:24 PM

ایک نیوز:الیکشن کمیشن  آف پاکستان  کی جانب سے   اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیاگیا ۔ 

شیڈول کے مطابق   اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو ہوں گے ، 15 اگست کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کریں گے،امید وار کاغذات نامزدگی  16 سے 20 اگست تک جمع کروا جاسکتے ہیں ، امیدواروں کی عبوری فہرست 21 اگست کو آویزاں کی جائیں گی،اتوار چھٹی کے روز کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوسکیں گے ۔

22 اگست سے 26 اگست تک امیدواروں کی سکروٹنی کی جائے گی ، 30 اگست سے 3 ستمبر تک اپیلوں پر فیصلہ کیا جائے گا ،27 سے 29 اگست تک ریٹرننگ افسران کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکے گی ، 4 ستمبر کو امیدواروں کی عبوری فہرست آویزاں کی جائے گی، 6 ستمبر کو بلدیاتی امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے ،5 ستمبر کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے ۔

30ستمبر سے 5اکتوبر تک 5دن میں نتائج مرتب کرنے ہوں گے ۔   

مزیدخبریں