جماعت اسلامی کے4مطالبات پر حکومت متفق ہو گئی،ذرائع

جماعت اسلامی کے4مطالبات پر حکومت متفق ہو گئی،ذرائع
کیپشن: The government agreed on 4 demands of Jamaat-e-Islami, sources

 ایک نیوز:ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے7میں سے4مطالبات پر حکومت متفق ہو گئی،3پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
  حکومت کی جانب سے رضامندی ظاہر کرنے والے4مطالبات سامنے آگئے، حکومت نے جماعت اسلامی کے چار مطالبات ماننے کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔
جماعت اسلامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت جماعت اسلامی کا تنخواہوں میں اضافی ٹیکس واپس لینا کا بڑا مطالبہ ماننے کو تیار ہے،
  برآمدات اور صنعت و تجارت پر اضافے ٹیکس واپسی لینے کی یقین دہانی،
 جاگیردار طبقے پر ٹیکس لگانے کا جماعت اسلامی کا مطالبہ ماننے کیلئے حکومت رضامند،
ارکان اسمبلی، فوجی افسروں ، ججز سرکاری اداروں کی لگژری گاڑیوں میں مفت پٹرول بجلی اور رہائشی مراعات کے خاتمے کیلئے بھی حکومت رضامندہو گئی ہے۔
جماعت اسلامی بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی سے پیچھےنہیں ہٹ رہی۔