ایک نیوز: 190ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
وکلاء صفائی کی عدم دستیابی پر عدالت نے سماعت بغیر کاروائی ملتوی کر دی ،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے ،وکلاء صفائی نے ریفرنس کے تفتیشی افسر کے بیان پر جرح مکمل کرنی تھی۔
نیب ٹیم پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں عدالت پیش ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے اپنے میڈیکل چیک کے لیے درخواست دائر کر دی ،ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی ۔
دوسری جانب توشہ خانہ نئے ریفرنس کی سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی گئی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کر دیا گیا ۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے لطیف کھوسہ اور انتظار پنجوتھہ عدالت پیش ہوئے ،وکلاء صفائی اسلام آباد کی عدالت میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوئے، لطیف کھوسہ وکلاء صفائی کو عدالت پیشی کیلئے وقت دیا جائے، عدالتی مہلت کے باوجود وکلاء صفائی عدالت میں پیش نہ ہو سکے ۔