ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل سے پیشگوئی کررہا ہوں حکومت کے پاس صرف2مہینے کا وقت ہے، حکومت دلدل میں پھنستی جارہی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس بہت وقت ہے ان کے پاس وقت ختم ہورہا ہے، سانحہ9مئی کی فوٹیج میں ہمارے لوگ نظرآجائیں تومعافی مانگوں گا،القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ پیش کروں گا ،شناخت نہیں بتاسکتا،یہ تاثر غلط ہے کہ میں نے غیر مشروط معافی مانگی ہے،جتنے مقدمات بنانے ہیں بنا لیں کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت میں موجود ریلو کٹے فوج کو انگلی کرتے ہیں کہ فوج پی ٹی آئی کو ختم کر د ے ،اگر موجودہ حکومت کی زیر نگرانی دوبارہ الیکشن ہوئے تو ہم نہیں مانیں گے، مجھ سے مذاکرات کیلئے کسی نے رابط نہیں کیا، میں کوئی ڈیل نہیں کرونگا ڈیل وہ کرتا ہے جس نے کوئی جرم کیا ہو۔