ایک نیوز: بلوچستان حکومت کی جانب سے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کا اجراء کر دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےکمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کے اجراء کا افتتاح کردیا،وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ڈی سی آفس میں کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس برانچ کا جائزہ لیا،ڈی سی آفس میں حکام نے تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ 2017میں اس کی داغ بیل ڈالی،بہت عرصے تک اسلحہ لائسنس التواء کا شکار رہا، اسلحہ لائسنس میں کرپشن کی شکایات ختم ہوں گی،لوکل اور ڈومیسائل سسٹم کو بھی ڈیجیٹلائزڈ کرنے جارہے ہیں، اسلحہ لائسنس کے تحت پانچ سالوں میں مختلف کیٹگریز کے لائسنس جاری کئے جائیں گے ، پرانے لائسنس کو بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کردیا ہے،2017 سے یہ معاملہ زیر التوا تھا، اسلحہ لائسنس کو ون ونڈو آپریشن کردیا ہے، جو کرپشن سے پاک ہے، تمام قانونی دستاویزات کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں، بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی بہت دستاویزات کی ڈیجیٹلائزیشن شروع کرینگے، لوکل سرٹیفکیٹ کو بھی ڈیجیٹلائز کررہے ہیں،5سال کے لیے اسلحہ لائسنس کی اجراء کی جارہی ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پو ر ا نے لائسنس کو 1ماہ میں ڈیجیٹلائز کرائیں،ایک ماہ کے بعد منسوخ تصور کیا جائے گا، چمن کے شہریوں کو مفت پاسپورٹ جاری کیا جائے گا، پاسپورٹ کی 16 ہزار فیس حکومت ادا کریگی، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات پہلے روز سے جاری ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ سے مذاکرات چل رہے ہیں، بلوچستان کے4اضلاع سیلاب سے متاثر ہے، 4اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ڈیرہ بگٹی کبھی نوگو ایریا نہیں رہا،حکومت عوام کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔