ایک نیوز: بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیز کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا،حکومت نے پاور سیکٹر ٹاسک فورس قائم کرکےذمہ داریاں سونپ دیں۔
پاور سیکٹر ٹاسک فورس کے ٹی او آرز سامنے آگئے ،پاور سیکٹر ٹاسک فورس آئی پی پیز کے معاہدوں کا جائزہ لے سکے گی، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کن شرائط پر ہوئے،ٹی او آرز آئی پی پیز کی تنصیب میں مبینہ بد عملیوں،کمزوریوں کا جائزہ لیا جائے گا،ٹی او آرز کسی پاور پلانٹ کو بند کیے بغیر کپیسٹی پیمنٹ کم کرنے کی سفارشات دی جائیں گی۔
ٹاسک فورس کپیسٹی پیمنٹ میں کمی کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گی ، بجلی کی اضافی صلاحیت کے اضافی استعمال کےلیے سفارشات مرتب کی جائیں گی ،پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیت کو حل کرنے کےلیے سفارشات مرتب کی جائیں گی، ٹاسک فورس سفارشات،فیکٹ فائنڈنگ اور عمل درآمد پلان مرتب کرے گی۔
ٹاسک فورس سفارشات اور فیکٹ فائنڈنگ پر عمل درآمد کی نگرانی بھی کرے گی ، ٹاسک فورس اپنی سفارشات ایک ماہ میں مرتب کرے گی ، ٹاسک فورس قانونی ماہرین، بینکر اور چارٹرڈ اکاؤٹنٹٹ کی خدمات حاصل کرسکیں گی۔