ایک نیوز: ناسا کاکہنا ہے کہ جون میں بوئنگ کے سٹار لائنر سے خلائی سٹیشن پر پہنچنے والے2خلا باز فروری 2025 میں واپس آسکتے ہیں۔
سٹار لائنر واپسی کے لیے غیر محفوظ قرار پایا تو خلا باز سپیس ایکس کے کریو ڈریگن سے واپس آئیں گے، بُچ ولمور اور سنیتا ولیمز امریکی کمپنی بوئنگ کے سٹار لائنر کیپسول کے ٹیسٹ مشن پر گیا پہلا عملہ ہے، امریکی خلائی ایجنسی اسپیس ایکس کے ساتھ ممکنہ منصوبوں پر بات چیت کر رہی ہے۔
دونوں خلا باز سپیس کرافٹ میں خرابی کی وجہ سے خلائی سٹیشن میں کئی ہفتوں سے پھنسے ہیں، خلا بازوں کا 8 روزہ ٹیسٹ مشن سٹار لائنر کے سسٹم میں خرابی کی وجہ سے طویل ہوگیا ہے، سٹار لائنر میں خرابی نے خلا بازوں کو زمین پر واپس لانے کی صلاحیت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔