ایک نیوز: اسرائیل جنگی طیاروں کی خان یونس میں پناہ گزین کے خیموں پر بمباری کی ہے،حملے سے 18 فلسطینی جل کر شہیدہوگئے۔
علامی میڈیا الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس میں محفوظ قرار دئیے گئے علاقے میں قائم بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو نشانہ بنایا، بمباری سے خیموں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 18 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔
الجزیرہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے بیت حنون سے بےگھر فلسطینیوں کو بھی انخلا کا حکم دے دیا ہے،فلسطینی مزاحمت کاروں نے رفح میں اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنایا۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں اسرائیلی طیاروں نے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا جس سےحزب اللہ کا ایک کارکن شہید ہو گیا،گزشتہ سال7اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت تقریباً 40 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔