اگلے24گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا امکان

Aug 08, 2024 | 12:39 PM

 ایک نیوز:ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کے امکانات ہیں۔
  بارشوں کے باعث دریاؤں، ڈیمز اور ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی 88 ملی میٹر گوجرانولہ 17 بہاولنگر ،قصور 11 اور شیخوپورہ میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
دریائے سندھ میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال آئند چند روز تک برقرار رہنے کا خدشہ ہے ،دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال بارے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،دریائے چناب اور راوی سے منسلک ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ،سیالکوٹ نالہ ایک میں اونچے درجے کا سیلاب ہے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی سیالکوٹ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات، مون سون بارشوں کا سپیل 14 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے، ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر انتظامات مکمل ہیں۔    

مزیدخبریں