پی سی بی نے چیمپئینز ایونٹس کیلئےمینٹورز کی تلاش شروع کر دی

پی سی بی نے چیمپئینز ایونٹس کیلئےمینٹورز کی تلاش شروع کر دی
کیپشن: PCB has started looking for mentors for Champions events

 ایک نیوز:پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ایونٹس کے لیے مینٹورز کی تلاش شروع کر دی۔
  مینٹورز کی تلاش کے لیے ویب سائٹ پر اشتہار جاری کردیاگیا ہے، پی سی بی نے چیمپئینز ٹورنامنٹس کو پہلی مرتبہ ڈومیسٹک سیزن میں شامل کیا ہے، چیمپئینز ٹورنامنٹس تینوں فارمیٹ میں ہوں گے چیمپئینز ٹورنامنٹس کے لیے پانچ ٹیمیں ہوں گی ،پانچ ٹیموں کے لیے سابق اسٹارکرکٹرز کو مینٹوز مقرر کیا جائے گا۔
 پانچ مینٹورز کے لیے اب تلاش شروع کی گئی ہے ،پانچ مینٹورز پی سی بی کے تین سالہ پلان پر عمل درآمد کریں گے ، مینٹورز پلئیر ڈویلپمنٹ، پلاننگ ،ٹیم بلڈنگ لیڈرشپ سپورٹ کے ذمہ دار ہونگے،اس پوسٹ کیلئے پروفیشنل کرکٹ کا کوچ یا کھلاڑی کی حیثیت وسیع تجربہ ضرور ی قرار ،کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کی مینٹورنگ کا ٹریک ریکارڈ لازمی قرار، منجمنٹ سکلز ،پلئیرز ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن مہارت بھی ضروری قرار دی گئی ہے۔
 خواہشمند افراد 22 اگست تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔