ایک نیوز: تیونسیا کے صدر نے وزیراعظم احمد ہاچانی کو برطرف کردیا۔
ایوان صدر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ احمد ہاچانی کی جگہ سماجی امور کے وزیر کامل مدوری کو وزیراعظم مقرر کردیا گیا ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق احمد ہاچانی گزشتہ سال یکم اگست کو وزیراعظم بنے تھے، اب انہیں عہدے سے ہٹانے کی کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔
علامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکی مسائل،خراب کارکردکی اور ملک میں مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح نے صدر کو وزیر اعظم کو برطرف کرنے پر مجبور کیا،ملک کی باقی پارٹیوں کا دبائو بھ بڑھتا جا رہا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر قیس سعید نے اس سے قبل نجلا بوڈن کو بھی وزیراعظم کے عہدے سے بنا کوئی وجہ بتائے بغیر ہٹا دیا تھا جس کے بعد احمد ہاچانی کو وزیراعظم بنایا گیا تھا۔