ایک نیوز:دہشت گردی کے خطرے کے باعث امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کاآسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں کنسرٹ کینسل کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق کنسرٹ پر حملے کی دھمکی دینے کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، شو کے آرگنائزر کا کہنا ہے کہ وہ ٹیلر سوئفٹ کے مداحوں سے معذرت خواہ ہیں، کنسرٹ دہشتگردوں کے لئے سافٹ ٹارگٹ بن سکتا تھا اس لئے شو کو کینسل کیا گیا۔
ویانا میں ٹیلر سوئفٹ نے3شو کرنے تھے،ویانا حکومت کا کہنا ہے کہ کنسرٹ پر حملےکے حوالے سے ٹھوس معلومات تھیں اس لئے شو کینسل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔