قوم سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے کیلئے دعا کریں :والدہ ارشد ندیم

Aug 08, 2024 | 10:58 AM

ایک نیوز:میاں چنوں میں ارشد ندیم کی والدہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم سے میری اپیل ہے کہ میرے بیٹے کیلئے دعا کریں ، ارشد ندیم پہلے بھی پاکستانی قوم کی دعاؤں سے سیمی فائنل سے فائنل میں پہنچا ہے۔
ارشد ندیم کی والدہ کاکہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو میرا بیٹا مایوس نہیں کرے گا، اچھا کھیل پیش کر پاکستان کیلئے میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کرے گا،میں اپنے بیٹے کیلئے دعائیں مانگ رہی ہوں اللہ تعالیٰ میرے بیٹے کو کامیاب کرے گا ۔

واضح رہے کہ  قومی کھلاڑی ارشد ندیم پیرس میں جاری اولمپکس میں آج  فائنل مقابلہ میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔
 پوری قوم کی دعائیں ارشد ندیم کے ساتھ ہیں، پیرس میں جاری اولمپکس میں جیولن تھرو کا مقابلہ آج  رات پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجکر 25 منٹ پر ہوگا جہاں پاکستانی قوم کی امید قومی کھلاڑی ارشد ندیم سے ہیں۔
  ارشد ندیم نے قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قوم سے دعا کی درخواست کی ہے۔    

مزیدخبریں