کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 759 پوائنٹس کا اضافہ

 کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 759 پوائنٹس کا اضافہ
کیپشن: Pakistan Stock Exchange: Hunderdandex increased by 759points

  ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 759 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،کے ایس ای 100 انڈیکس 77 ہزار 874 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 مارکیٹ میں انڈیکس 77 ہزار 969 پوائنٹس کی بلند سطح تک بھی ٹریڈ ہوا، مارکیٹ میں 25 ارب روہے مالیت کے 49 کروڑ حصص کا کام ہوا، مارکیٹ میں پورا دن 182 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 192 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی 54 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔

دوسری جانب کاروبار کے  اختتام پر  انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہوا،  انٹربینک میں ڈالر 278.73 روپے سے کم ہوکر 278.69 روپے پر بند ہوا۔

گزشتہ روز  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 76 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 114 پوائنٹس پر بند ہوا  تھا۔