ویب ڈیسک:حالیہ سروے سے پتہ چلا ہے کہ پاکستان میں 50سے60فیصد پاکستانیوں کا سوشل میڈیا فیس بک، انسٹاگرام سمیت دیگرسماجی رابطوں پر اکاؤنٹ ہی نہیں ہے،عوامی آرا کو جاننے والے ادارے گیلپ پاکستان نے ایک نیا سروے جاری کردیا۔
یہ سروے 28 جون سے 10 جولائی تک کیا گیا جس میں 800سے زائد افراد سے ان کی رائے لی گئی، گیلپ پاکستان کے سروے میں انکشاف ہوا کہ50سے 60 فیصد پاکستانی فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت سماجی رابطوں کی دیگر ایپس سے دور ہیں اور انہوں نےکبھی بھی ان سوشل میڈیا ایپس پرکوئی اکاؤنٹ نہیں بنایا۔
جبکہ40 فیصد لوگوں نے سوشل میڈیا ایپس پر اکاؤنٹ ہونے اور ان ایپس کو بھرپور طور پر استعمال کرنے کا بتایا۔
گیلپ سروے کے مطابق ان ایپس پر30سال سے کم عمر کے60فیصد پاکستانی نوجوان زیادہ فعال ہیں جبکہ30سال سے زائد عمر کے صرف25فیصد پاکستان متحرک ہیں۔
پاکستان میں سوشل میڈیا ایپس کے استعمال میں مرداور خواتین بھی کسی سے کم نہیں ہیں، مردوں میں 45 فیصد جبکہ خواتین میں35فیصد نے فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک استعمال کرنے کا بتایا۔
ان ایپس کے ذریعے آن لائن دوست بنانے کا بھی 22 فیصد پاکستانیوں نے بتایا جبکہ 76 فیصد نے کہا ان سے کسی نے آن لائن دوستی نہیں کی۔
60 فیصد پاکستانیوں کا سوشل میڈیاایپس پر اکاؤنٹ ہی نہیں:گیلپ سروے
Aug 08, 2024 | 10:00 AM