دہلی :پاکستانی ہائی کمیشن کا راہول گاندھی کو آم کی پیٹیوں کا تحفہ 

Aug 08, 2024 | 01:01 AM

ایک نیوز:دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سمیت 7 بھارتی اراکین پارلیمنٹ کو آموں کی پیٹوں کا تحفہ  دیا گیا ہے۔  

بھارتی میڈیا کے مطابق سفارتی تعلقات کی بنا پر پاکستانی ہائی کمیشن نے راجے سباہ کے ایم پی کپل سبال کو بھی آموں کی پیٹی بھیجی   ہے۔  

بھارتی میڈیا   کا کہنا ہے کانگرس رہنما ششی تھرور، سماج وادی پارلیمنٹرین محب اللہ ندوی، ایس پی پارلیمانی ضیاء الرحمان بارگ ،غازی پور کے ایم پی افضل  انصاری اور کیرانہ سے ایس پی پارلیمنٹیرین اقراء حسن کو بھی آموں کی پیٹیاں   تحفے میں بھیجی گئیں ہیں۔  

بھارتی میڈیا    نے کہا ہے آموں کی پیٹیوں کے تحفے کے بعد یونین منسٹر کی جانب سے راہول گاندھی پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔   

مزیدخبریں