حسینہ واجد عرب ممالک میں پناہ لینے پر غور کرنے لگیں،بھارتی میڈیا کا دعویٰ   

حسینہ واجد عرب ممالک میں پناہ لینے پر غور کرنے لگیں،بھارتی میڈیا کا دعویٰ   
کیپشن: Hasina Wajid started considering seeking refuge in Arab countries, claimed Indian media

 ایک نیوز:بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ  بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد عرب ممالک میں پناہ لینے پر غور کررہیں ہیں۔   

بھارتی میڈیا  کے مطابق  سابق بنگلادیشی  وزیراعظم شیخ حسینہ واجد  کو بھارت نے فی الحال پناہ دے رکھی ہے اور وہ اس وقت نئی دہلی میں نامعلوم محفوظ مقام پر موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےشیخ حسینہ برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی کوشش میں ناکام ہوچکی ہیں ، حسینہ واجد اب متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور فن لینڈ میں سیاسی پناہ لینے پر غور کر رہی ہیں۔