پاکستان فٹبال ٹیم کے ڈیفنڈر عبداللہ اقبال کا سوئیڈیش ٹاپ لیگ ٹیم میں معاہدہ 

Aug 08, 2024 | 00:26 AM

ایک نیوز: پاکستان فٹبال ٹیم کے ڈیفنڈر عبداللہ اقبال کا سوئیڈیش ٹاپ لیگ ٹیم میں معاہدہ  ہوگیا۔ 

  عبداللہ اقبال کو سوئیڈیشن کلب  میئلبی اے آئی ایف نے ڈنمارک کے بی 93 کلب سے حاصل کیا ,سوئیڈیش کلب نے عبداللہ اقبال کو حاصل کرنے کیلئے دو لاکھ یوروز کی فیس ادا کی ۔ 

سوئیڈین کے فٹبالرز کرسٹن ولیمسن اور میٹیاس ایسپر بھی اس کلب کا حصہ رہ چکے ہیں۔

عبداللہ اقبال  پاکستان کی جانب سے 14 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں  جبکہ دو انٹرنیشنل میچز میں پاکستان فٹبال ٹیم کی قیادت بھی کی۔  

مزیدخبریں