جماعت اسلامی کا مطالبہ ہمارا ایجنڈا ہے، وزیر اطلاعات عطاءتارڑ 

Aug 08, 2024 | 00:17 AM

ایک نیوز:وفاقی وزیراطلاعات  عطاء تارڑ  نے کہا ہے جماعت اسلامی کا مطالبہ ہمارا ایجنڈا ہے ،بہت سے معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے، مزید معاملات پر اتفاق ہونا ہے ۔ 

 تفصیلات کے مطابق  راولپنڈی   میں  وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ  نے جماعت اسلامی کےوفد کے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جماعت اسلامی سے مثبت بات چیت ہوئی، کچھ معاملات تحریری طور پر طے ہوئے، وزیراعظم کا ایجنڈا ہے کہ ہم نے بجلی کی قیمتیں کم کرنی ہیں،200 یونٹ تک استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو 50 ارب روپے کی سبسڈی جون، جولائی اور اگست تین ماہ کے لئے دی گئی  ہے۔  

آئی پی پیز کے معاملات کی جانچ پڑتال کے لئے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں آ چکا ہے، وزیراعظم شہباز شریف ان اقدامات پر عمل پیرا ہیں، کل تک مذاکرات کا دور ملتوی کیا گیا ہے، وزیر اطلاعات کل شام کو جماعت اسلامی کے ساتھ مزید ایک نشست ہوگی، وزیر اطلاعات آج بھی مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے، مارچ کرنا جماعت اسلامی کا جمہوری حق ہے، جماعت اسلامی کے سیالکوٹ میں گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے، آج جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات میں کافی اچھی پیشرفت ہوئی ہے۔  

مزیدخبریں