ایک نیوز:عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آ گئی۔
لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان میں فی تولہ سونا 600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 21 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ۔جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 89 ہزار 558 روپے ہوگئی ۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 13 ڈالر کی کمی سے 1927 ڈالر کا ہوگیا ۔