ترجمان قانونی امور چیئرمین پی ٹی آئی ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوٹھہ نےگرفتاری کی تردید کردی

Aug 08, 2023 | 18:18 PM

ایک نیوز: ترجمان قانونی امور چیئرمین پی ٹی آئی ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوٹھہ  نے ایف آئی اے میں اپنی گرفتاری کی تردید کردی ۔

 نعیم حیدر پنجوتھہ کاکہنا ہے کہ میں انکوائری میں موجود ہوں تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔تاہم ابھی انکوائری کا عمل جاری ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق نعیم پنجوتہ کو گرفتار نہیں کیا ابھی شامل تفتیش کیا ہے۔

وکیل چیئرمین پی ٹی آئی شیر افضل مروت  کاکہنا ہے کہ جج ہمایوں دلاور کی فیس بک پوسٹس کی انکوائری میں شامل ہونے کے لیے نعیم حیدر کو ایف آئی اے نے بلایا تھا وہ شامل تفتیش ہونے کیلئے گئے تھے ۔کلرک عثمان نےحراست کی تصدیق کی۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ نعیم کو باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔

شیرافضل مروت کامزید کہنا تھا کہ   ایف آئی آر براہ راست اور IHC کی اجازت کے بغیر درج نہیں کی جا سکتی تھی۔  اقدامات قانونی برادری کو متحد کریں گے۔ چئیرمین تحریک انصاف کی قانونی ٹیم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے باز نہیں آئے گی۔ میں آپ لوگوں کو اس معاملے پر اپ ڈیٹ کروں گا۔

مزیدخبریں