ایک نیوز :کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی ملزمہ سومیہ عاصم کی ضمانت بعدازگرفتاری پرعدالت نے نوٹس جاری کردیئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے درخواست ضمانت پرسماعت کی۔عدالت نے 10 اگست کے لیے پولیس کو نوٹس جاری کردیا۔
کمسن ملازمہ تشدد کیس کی مرکزی ملزمہ سومیا عاصم نے ضمانت کیلئے اسلام آباد کی مقامی عدالت سے رجوع کیا تھا۔
ملزمہ کی وکیل کا درخواست میں کہنا تھاکہ ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد، مبالغہ آرائی پر مبنی ہیں۔کوئی شک نہیں کہ رضوانہ والدین کی اجازت سے سومیا عاصم کے گھر رہائش پذیر تھیں۔ رضوانہ کے ساتھ رویہ ایسا ہی تھا جیسا ان کے اپنے بچوں کے ساتھ تھا ۔سومیا عاصم کیخلاف حقائق کو توڑ مروڑ پر پیش کیا گیا۔سومیا عاصم میڈیا میں منفی کیمپین کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔سومیا عاصم پڑھی لکھی، عزت دار اور شائستہ خاتون ہیں۔