مردہ قرار دیے گئے بی جے پی رہنما آخری رسومات کے دوران زندہ ہوگئے

Aug 08, 2023 | 15:42 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بی جے پی کے سابق مقامی صدر مہیش بگھیل ہسپتال میں مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے تاہم اس کے آدھے گھنٹے بعد جب آخری رسومات  ادا کی جا رہی تھیں تو انھوں نے آنکھیں کھول دیں۔

رپورٹ  کے مطابق حیران کن واقعہ آگرہ میں پیش آیا۔ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر مہیش بگھیل کے انتقال کرجانے کی خبر سن کر پارٹی کارکنان کے ساتھ ساتھ رہنما بھی جمع ہوگئے تھے۔مہیش بگھیل کی آخری رسومات کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ جب انھیں شمشان گھاٹ لے جایا گیا توآگ لگانے کے کچھ لمحے پہلے بی جے پی رہنما کے جسم نے جنبش لی۔

جس پر اہل خانہ سمیت شرکاء کے خوشی اور حیرت کے ملے جلے جذبات دیکھنے کو ملے۔ مہیش بگھیل کو دوبارہ ہسپتال لے جایا گیا جہاں انھیں آکسیجن دی گئی اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مہیش بگھیل پھیپھڑوں کے شدید انفیکشن کا شکار ہیں اور اس وقت ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم کی زیر نگرانی میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج  ہیں۔

مزیدخبریں