ایک نیوز: توشہ خانہ تحائف اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ تحائف اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر چیئر مین تحریک انصاف کو تین سال قید کی سزا ہوئی ہے،الیکشن کمیشن نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے ہیں۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے توشہ خانہ تحائف ظاہر نہیں کیے۔