سانحہ 9 مئی، سابق وائس چئیرمین پی ایچ اے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

Aug 08, 2023 | 14:48 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سابق وائس چئیرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان کو سانحہ 9 مئی میں شناخت پریڈ کیلئے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سانحہ 9 مئی کے مقدمہ میں سابق وائس چئیرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان عدالت میں پیش ہوئے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز بٹر نے کیس پر سماعت کی ۔عدالت نے حافظ ذیشان کوشناخت پریڈ کے لیے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ عدالت نے شناخت پریڈ مکمل ہونے پر ملزم کو  دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ملزم حافظ ذیشان کے خلاف تھانہ شادمان میں جلاؤ گھراؤ کا مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں