ایک نیوز: چئیرمین عرفان صدیقی کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں یونیورسٹی کے قیام کے بلز زیر بحث لائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تعلیم کا اجلاس میں دی عسکری انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن بل 2023 بل زیر بحث لائے گئے۔ْ دی عسکری انسٹیٹیوٹ آف ہائر ایجوکیشن بل 2023 بل پر ووٹنگ ہوئی۔رکن کمیٹی مہرتاج روغانی کی جانب سے بل کی منظوری دی گئی، کمیٹی نے بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔
اراکین کمیٹی کااس موقع پر کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی این او سی ہونی چاہیے۔ چئیرمین ایچ ای سی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ باڈی سپانسرکرے،آنرشپ ،زمین اور انفراسٹرکچر کا ہونا ضروری ہے۔آپریشنل ہونے سے پہلے دوسرا این او سی لینا ضروری ہے ۔رکن کمیٹی مشتاق احمد نے کہا کہایچ ای سی کی سفارش پر بل منظور کرتا ہوں،