عمران خان کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر اعتراضات ختم، سماعت کل ہوگی

Aug 08, 2023 | 13:06 PM

ایک نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراضات ختم کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات عدالت نے دور کر دیے۔ 

چیف جسٹس عامر فاروق نے  سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دیا پاور آف اٹارنی عدالت کے سامنے پیش کیا۔ 

وکیل شیرافضل مروت نے کہا کہ جیلوں کے حوالے سے رولز دستیاب ہیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جو قانون قاعدہ ہوگا بتا دیجیے گا۔ اس کے مطابق آرڈر کر دوں گا، ایک چیز ذہن میں رکھیں جیلوں کے رولز میں جو سہولت ہے وہی آرڈر کریں گے۔ جو وکلا ملنا چاہتے ہین دو تین دن بتا دیں اس لحاظ سے آرڈر کر دیں گے۔

درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی استدعا کردی گئی۔ عدالت نے اعتراضات دور کرتے ہوئے پٹیشن پر نمبر لگانے کی ہدایت کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کل نمبر لگنے کے بعد دوبارہ مقرر ہوگی۔

مزیدخبریں