سرکاری ملازمین کو تنخواہوں پر ایڈہاک ریلیف، پینشن میں اضافہ

Aug 08, 2023 | 12:41 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پنجاب کے سرکاری ملازمین  کی بنیادی تنخواہ پرایڈہاک ریلیف جاری کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرکار ی گریڈ 1سے 16 گریڈتک ملازمین کی بنیادی تنخواہ پر 35 فیصد ایڈہاک ریلیف جاری کردیا گیا ہےجبکہ گریڈ17 سے 22  ملازمین کے لئے بنیادی تنخواہ پر  30فیصد ایڈہاک ریلیف جاری کردیا گیا۔محکمہ خزانہ نے ملازمین کے ایڈہاک ریلیف کا  نو ٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں ساڑھے سترہ فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ 80سال سے کم عمر ریٹائر ڈ ملازمین کی پنشن میں پانچ فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔80سال سے زائد ریٹایرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 20فیصد اضافہ کرنے فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے جس کے بعد  تمام ریٹائرڈ ملازمین کو ساڑھے سترہ فیصد اضافہ کے ساتھ پنشن ملے گی۔ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ کا بھی نوٹفیکشن جاری کر دیاہے۔

مزیدخبریں