ایک نیوز: گورنر ہاؤس کے باہر شکایت درج کرانے کے لئے لگائی گئی گھنٹی بجانے کے لئے آنے والے بزرگ شہری پر سیکیورٹی عملے نےمبینہ طورتشدد کیا ہے، تشدد کے بعد شہری کافی دیر سڑک پر پڑا رہا۔ جسے راہگیروں نے اٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے شہریوں کی شکایت کے لئے گھنٹی نصب کی۔ لیکن شکایت لے کر آنے والے بزرگ شہری پر گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی پر معمور عملے نے مبینہ طور پر تشدد کیا۔
تشدد کی وجہ سے بزرگ شہری گورنر ہاؤس کے گیٹ کے سامنے روڈ پر گر پڑا۔ کافی دیر تک شکایت لے کر آنے والا شہری سڑک پر پڑا رہا۔ جس کے بعد راہگیر شہریوں نے بزرگ شہری کو اٹھایا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی نے بزرگ شہری پر تشدد کیا۔