ایشین گیمز ہاکی شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

Aug 08, 2023 | 12:18 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:ایشین ہاکی فیڈریشن نے چین کے شہر ہنگزو میں  ہونےوالی ایشین گیمز کے ہاکی شیڈول کا اعلان کردیا، پاک بھارت ٹاکرا 30ستمبر کو ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ایشین گیمز میں شریک 12ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیاگیاہے۔ پاکستان گروپ اے میں انڈیا کے ساتھ شامل ہے، اس گروپ کی دوسری ٹیموں میں جاپان،بنگلہ دیش، سنگاپور، ازبکستان شامل ہیں۔ 

بی گروپ میں کوریا، ملائیشیا، چین، عمان ، تھائَی لینڈ اور انڈونیشیا کو رکھا گیاہے۔ 24ستمبر سے 7اکتوبر تک اس ہاکی میلے میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 24ستمبر کو جاپان کیخلاف کھیلے گی۔ بنگلہ دیش کے ساتھ میچ 26ستمبر، 28ستمبر کو پاکستان اور ازبکستان کا ٹاکرا ہوگا۔

30ستمبر کو پاکستان اہم ترین میچ میں  روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کی کوشش کرے گا، 2اکتوبر کو پاکستان اور جاپان کا آمنا سامنا ہوگا،فائنل 7اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں