گھریلو تشددکی شکار ملازمہ کی طبعیت اب کیسی ہے؟

Aug 08, 2023 | 12:06 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز:   گھریلو تشدد کی شکار رضوانہ کوآئی سی یو سے  ہسپتال کے روم میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہے۔رضوانہ کو گزشتہ روز آئی سی یو سے  ہسپتال کے روم میں شفٹ کیا گیا ہے۔پروفیسر جودت سلیم  کا کہنا ہےکہ رضوانہ کی صحت پہلے سے بہتر ہے،رضوانہ معمول کے  مطابق کھانا کھا رہی ہے۔

پروفیسر جودت سلیم کا کہنا ہےکہ رضوانہ کے خون میں ابھی بھی انفیکشن ہے،رضوانہ کے خون کا انفیکشن ختم ہوتے ہی پلاسٹک سرجری کی جائے گی۔رضوانہ کے پلیٹلٹس میں دن بدن بہتری آرہی ہے،رضوانہ کے سر اور کمر کے زخم بھی تیزی سے ٹھیک ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں