ایک نیوز: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ پی ٹی آئی کیجانب سے بیرسٹر گوہر کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
بیرسٹر گوہر نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔ اپنے دلائل میں انہوں نے کہا کہ آج مجھے اہم کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونا ہے، الیکشن کمیشن جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دے۔
الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات میں مزید وقت دینے کی استدعا منظور کرلی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات پر 15 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔