ڈرون سے بھارت ہیروئن اسمگل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، پولیس اہلکار ملوث

Aug 08, 2023 | 11:50 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ڈرون کے ذریعے بھارت ہیروئن اسمگل کرنے والا نیٹ بے نقاب ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار بھی منشیات کیس میں ملوث نکلے،اے این ایف نے ٹھوس شواہد کے ساتھ  ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ڈی سی آفس میں تعینات پولیس اہلکار شرافت کو بھی مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کے لئے ڈرون کا استعمال کیا جاتا تھا۔اے این ایف حکام کا کہنا ہےکہ سرحدی علاقے میں چھاپا مار کر ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے جبکہ ہیروئن اسمگلنگ کیلئے استعمال ہونے والا ڈرون بھی قبضہ میں لے لیاگیاہے۔

دوسری جانب اے این ایف کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کارروائی کے دوران فرار ہوگئے ہیں۔ملزمان کی شناخت عبدالرزاق ، جیدا رانگڑ ، شرافت علہ ، مصطفی اور اعجاز ڈیال کے نام سے ہوئی ہے۔منشیات سمگلروں کے گروہ کو سرحد پار سے سپورٹ حاصل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں بھی بذریعہ ڈرون ہیروئن سمگل کرنے پر مقدمہ درج ہوا تھا،گزشتہ سال کے مقدمہ میں بھی دو ایلیٹ فورس اہلکار ملوث نکلے تھے۔

مزیدخبریں