جشن آزادی قریب آتے ہی بازاروں میں جوش وخروش

Aug 08, 2023 | 11:46 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: 14 اگست کے قریب آتے ہی بازاروں میں جشن آزادی کی مناسبت سے ملبوسات اور اشیا کی خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مارکیٹوں میں سٹال سج گئے ہیں، پرچم ،جھنڈیوں اور یوم آزادی کے حوالے سے سامان کی خریداری میں بھی  تیزی آگئی ہے۔ خریداروں میں بچے، بڑے سب شامل ہیں پاکستانی پرچم والی شرٹ بچوں اوربڑوں میں یکساں مقبول ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے 14 اگست کو ہمارا وطن عزیزآزاد ہوا تھا،اپنی آزادی بھرپور انداز سے مناتے ہیں۔ بچوں کو خریداری کے ساتھ ساتھ آزادی کی اہمیت سے بھی آگاہ کر رہے ہیں۔بچوں اوربڑوں کے ملبوسات میں پینٹ ،شرٹ ،شلوار،قمیض اجرک اورویسٹ کوٹ کا ٹرینڈ کافی زیادہ دیکھا جا رہا ہے۔ خریداری کے لیے آنے والےکہتے ہیں پچھلے سال کی نسبت قمیتوں میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں