الیکشن ملتوی ہوئے بھی تو ایک دو ماہ کیلئے ہوں گے ، خواجہ آصف

Aug 08, 2023 | 11:37 AM

ایک نیوز : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ الیکشن اپنے وقت پر منعقد ہونا چاہیے ہیں، لیکن اگر ملتوی ہوئے بھی تو ایک یا 2 ماہ سے زیادہ ملتوی نہیں ہوں گے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہاکہ 90 دن میں انتخابات کرانا ضروری ہیں لیکن اگر حالات غیر معمولی ہو جائیں تو پھر بھی ایک یا 2 مہینے سے زیادہ الیکشن ملتوی نہیں ہوسکتے۔

واجہ آصف نے کہاکہ انکے اندازے کے مطابق پاکستان میں انتخابات نومبرکے مہینے میں ہوں گے، ایک 2 ماہ تاخیر ہو جانے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن صرف مخصوص حالات میں الیکشن ملتوی کر سکتا ہے، اس سے زیادہ انتخابات میں تاخیر ہو ہی نہیں سکتی۔

خواجہ آصف کے مطابق 9 اگست کی شام تک اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی جس کے بعد آئین کے مطابق 90 دن میں انتخابات کرانے ضروری ہو جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ انتخابات اسی سال میں ہو جائیں گے، البتہ مخصوص حالات میں الیکشن کمیشن انتخابات کرانے میں تاخیر کر سکتا ہے۔

مزیدخبریں