انتظار کی گھڑیاں ختم ، آئی فون 15کی ریلیزکی تاریخ سامنے آگئی

انتظار کی گھڑیاں ختم ، آئی فون 15کی ریلیزکی تاریخ سامنے آگئی

ایک نیوز: مارک گورمین کا کہنا ہےکہ ایپل ستمبر کے دوسرے ہفتے میں آئی فون 15 ریلیزکردے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کے تجزیہ کار،مارک گورمین کا کہنا ہےکہ آئی فون 15 کی نقاب کشائی  12 ستمبر یا  13 ستمبر کو کی جائے گی۔صارفین ایپل کے نئے فونز کے پری آرڈر 15 ستمبر سے کرسکیں گے جبکہ شپنگ کی تاریخیں 22 ستمبر کی ہونگی۔

 ایک رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ایپل نے ملازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ بدھ 13 ستمبر کو چھٹی کرنے سے گریز کریں اس دن کسی اہم اعلان کی توقع ہے۔ آئی فون 15 سیریزکے فونزکافی حد تک گزشتہ سال کے ماڈلز سے مختلف ہوں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نئے آئی فونزمیں کئی تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے جن کے بارے میں لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔

یو ایس بی سی چارجنگ پورٹ سے لے کر کیمرا سیٹ اپ اور دیگر فیچرز کے بارے میں لیکس گزشتہ مہینوں میں سامنے آچکی ہیں۔ آئی فون 15 اورآئی فون 15 پرومیں 6.1 انچ جبکہ آئی فون 15 پلس اورآئی فون 15 پرو میکس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا۔ ایک لیک میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 15 پرومیکس کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی یا بیزل  تمام اسمارٹ فونزکے مقابلے میں سب سے کم ہوں گے۔