جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع

Aug 08, 2023 | 11:27 AM

ایک نیوز: جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ شاہ محمود قریشی، فواد چودھری اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس سمیت 9 مئی کے 6 مقدمات پر سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس پر سماعت کی۔  

سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ایڈوکیٹ رانا مدثر عمر نے دلائل دیے۔ اپنے دلائل میں انہوں ںے بتایا کہ ملزمان شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔ عدالت ملزمان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کرنے کا حکم دے۔ شاہ محمود قریشی، علیمہ خانم،عظمی خان اور اسد عمر کسی بھی واقع میں ملوث نہیں ہیں۔ 

 سیاسی رہنما شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ،علیمہ خانم اور عظمی خان عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پہنچے تھے۔  عدالت نے پولیس سے ریکارڈ طلب کررکھا ہے۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی ، فواد چوہدری اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع کا حکم جاری کردیا۔ اس کے علاوہ علیمہ خانم اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں