کسانوں کیلئے اچھی خبر: گنے کی فی من قیمت میں بڑا اضافہ

کسانوں کیلئے اچھی خبر: گنے کی فی من قیمت میں بڑا اضافہ
کیپشن: Good news for farmers: Sugarcane price per maund increased

ایک نیوز: کسانوں کے لئے اچھی خبر، محکمہ خوراک نے گنے کی قیمت میں 125روپے فی من اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق گنے کی قیمت 300 روپے من سے بڑھا کر 425 روپے من کردی جائے گی۔ گنے کی قیمت میں اضافہ کی منظوری پنجاب کابینہ دے گی۔ کین کمشنر نے گنے کی قیمت میں اضافہ کی سمری پنجاب کابینہ کو بھجوا دی ہے۔

کین کمشنر عبدالرؤف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گنے کی قیمت میں 125روپے فی من اضافے کا فیصلہ کسانوں کے مطالبہ پر کیا گیا۔ گنے کی کاشت کی لاگت بڑھنے سے اس کی قیمت میں اضافہ کا فیصلہ کیا۔ گنے کی قیمت میں اضافہ سے چینی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا۔