ملازمہ تشدد کیس: جج کی اہلیہ کی درخواست ضمانت مسترد، تحریری فیصلہ جاری

ملازمہ تشدد کیس: جج کی اہلیہ کی درخواست ضمانت مسترد، تحریری فیصلہ جاری
کیپشن: Employee violence case: Bail request of judge's wife rejected, written decision issued

ایک نیوز: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے معاملے میں ملزمہ صومیہ کی درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ 

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ملزمہ سومیہ عاصم پر کم سن ملازمہ رضوانہ پر بدترین تشدد کا الزام ہے، ڈپٹی پراسیکیوٹر کے درخواست گزار کی جانب سے کم سن بچی پر تشدد کیا گیا جس کے واضح نشانات موجود ہیں، شواہد کے مطابق مقدمہ میں  ملزمہ کے خلاف درج دفعات ناقابل ضمانت ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے ک درخواست ضمانت قبل از گرفتاری صرف غیر معمولی حالات میں منظور کی جاتی ہے۔ بچی پر تشدد کے واقعے میں استعمال کیے گئے آلات کو ریکور کرنا لازمی ہے۔ انویسٹیگیشن کے دوران مداخلت کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، کیس کے تفتیشی کو میرٹ پر اور مزید شفاف تحقیقات کا حکم دیا جاتا ہے۔ 

یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز صومیہ عاصم حفیظ کی درخواست خارج کی تھی، ملزمہ کل پولیس کسٹڈی میں وومن تھانے میں رہی، ملزمہ کو آج جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کریں گے۔