نشستوں کی تعداد،اخراجات نہ بتانے پربلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا امکان

نشستوں کی تعداد،اخراجات نہ بتانے پربلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا امکان

ایک نیوز: پنجاب اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخاب کھٹائی میں پڑنے کا قوی امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو تاحال مخصوص نشستوں اور انتخابی اخراجات بارے کچھ نہیں بتایا  ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے بار بار مخصوص نشستوں کی تعداد اور انتخابی اخراجات بارے پوچھا ہے مگر جواب نہیں ملا۔کل وفاقی حکومت ختم ہورہی تاحال حکومت مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کو کچھ نہیں دیا ہے۔پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخاب کے انعقاد کے لیے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم نہیں کی،پنجاب میں نگراں حکومت ہے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کا اختیار نہیں ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن پنجاب اور اسلام آباد بلدیاتی انتخاب کے انعقاد کے معاملے پر متعدد بار اجلاس بھی کر چکا ہے۔پنجاب اور وفاقی حکومت کے حکام کی طرف سے بلدیاتی انتخاب کے معاملے ٹھوس جواب نہیں ملا۔پنجاب اور اسلام آباد کے بلدیاتی انتخاب پر الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل ہیں۔وفاقی اور پنجاب حکومت بلدیاتی انتخاب سے متعلق قانون تقاضے پورے کریں بلدیاتی انتخاب فوری ہو جائیں گے۔