اے این ایف کی کارروائی، 207 کلو منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

اے این ایف کی کارروائی، 207 کلو منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

ایک نیوز: اے این ایف نےمنشیات کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 3 کارروائیوں کے دوران 207 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 2 کاروں میں سوار 5 منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے،تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 14 کلو 400 گرام افیون اور 21 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی ہے، گرفتار تمام ملزمان کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔

اے این ایف نے آر سی ڈی ہائی وے لسبیلہ پر واقع العزیز ہوٹل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کارگو بس سے 162 کلوگرام چرس برآمد کی ہے،برآمدشدہ چرس بس کے فیول ٹینک میں چھپائی گئی تھی۔

ایک اور کارروائی میں اے این ایف نے یونیورسٹی روڈ پشاور پر گاڑی سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمد کی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے.

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-08/news-1691477713-9535.mp4