ایک نیوز: کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کی بنگلہ دیش کے پدما برج پر رونمائی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ورلڈکپ ٹرافی 3 روزہ ٹور پر بنگلہ دیش پہنچ گئی ہے جہاں پر پہلے ہی روز اسے پدما برج پر لے جایا گیا۔وہاں آفیشل فوٹو سیشن ہوا، آج ٹرافی صبح 9 سے 12 بجے تک نیشنل اسٹیڈیم میں نمائش کیلئےرکھی جائے گی۔
اس موقع پر ویمنز ٹیمز، موجودہ اور سابق کرکٹرز، کرکٹ آفیشلز، آرگنائزرز اور میڈیا ممبران موجود ہوں گے۔ بدھ کو سٹی شاپنگ مال میں عام شائقین کیلیے اسے رکھا جائے گا۔